: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،یکم فروری(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہاکہ مرکزی سرکار اگر واقعی میں ’ون نیشن ، ون الیکشن‘ کی حامی ہیں تو جموں وکشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ہی
اسمبلی چناو بھی کرائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ون نشین ، ون الیکشن کی شروعات جموں وکشمیر سے ہی ہونی چاہئے ان باتوں کا اظہار موصوف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔