: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 06 فروری' وزیر پارلیمنٹ آننت کمار کی تیلگو دیشم پارٹی کے ارکان کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی اور اسپیکر سمترا مہاجن کی خاموشی کے ساتھ پارلیمنٹ کی کارروائی چلنے دینے کی بار بار اپیل کے باوجود پارٹی کے ایم پی ارکان نے عام بجٹ میں آندھراپردیش کے ساتھ تعصب کا الزام لگاتے ہوئے آج ایوان میں ہنگامہ
جاری رکھا۔
تیلگو دیشم پارٹی کے ارکان وقفہ سوالات کے دوران ہی اسپیکر کی میز کے سامنےآکر آندھراپردیش کو خصوصی درجہ دینے اور دوسرے مطالبات کو لے کر نعرے بازی کرنی شروع کردی۔
وقفہ سوالات ختم ہونے کے بعد محترمہ مہاجن نے ارکان سے اپنی جگہ واپس جانے کی گزارش کی لیکن ارکان نے ان کی ایک نہ سنی۔