the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

نئی دہلی ،21مئی (ایجنسی)سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم )میں مبینہ دھاندلی کی رپورٹوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے منگل کو کہاکہ یہ مشینیں انتخابی کمیشن کی حفاظت میں ہیں اور انکے تحفظ کو یقینی بنانا اور سبھی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد ثابت کرنا اسکی ذمہ داری ہے ۔
مسٹر مکھرجی نے اس سے پہلے پیر کے روز ایک تقریب میں خوش اسلوبی سے انتخابات مکمل کرنے پر انتخابی کمیشن کی تعریف کی تھی ۔
سابق صدر جمہوریہ نے آج ایک بیان میں کہاکہ ملک کی جمہوریت کی اصل بنیاد کو چیلنج کرنے والی قیاس آرائیوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہوسکتی ۔عوامی فیصلہ مقدس ہوتاہے اور اسے کسی بھی شکوک وشبہات سے پاک ہونا چاہئے۔انھوں نے کہاکہ انھیں آئینی اداروں پر پورا بھروسہ ہے اور اسی لیے انکی مثبت رائے ہے کہ ادارے کو چلانے والے لوگ ہی یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اسکے سبھی شعبے کیسے کام کریں ۔
مسٹر مکھرجی نے کہاکہ اس معاملہ میں ادارے کی متعبریت کو یقینی بنانا انتخابی کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اسے ایسا کرکے ہرطرح کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنا چاہئے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کون بنے گا آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 چیمپئن

انڈیا
آسٹریلیا
انگلینڈ
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.