the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،21مئی (ایجنسی)سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم )میں مبینہ دھاندلی کی رپورٹوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے منگل کو کہاکہ یہ مشینیں انتخابی کمیشن کی حفاظت میں ہیں اور انکے تحفظ کو یقینی بنانا اور سبھی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد ثابت کرنا اسکی ذمہ داری ہے ۔
مسٹر مکھرجی نے اس سے پہلے پیر کے روز ایک تقریب میں خوش اسلوبی سے انتخابات مکمل کرنے پر انتخابی کمیشن کی تعریف کی تھی ۔
سابق صدر جمہوریہ نے آج ایک بیان میں کہاکہ ملک کی



جمہوریت کی اصل بنیاد کو چیلنج کرنے والی قیاس آرائیوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہوسکتی ۔عوامی فیصلہ مقدس ہوتاہے اور اسے کسی بھی شکوک وشبہات سے پاک ہونا چاہئے۔انھوں نے کہاکہ انھیں آئینی اداروں پر پورا بھروسہ ہے اور اسی لیے انکی مثبت رائے ہے کہ ادارے کو چلانے والے لوگ ہی یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اسکے سبھی شعبے کیسے کام کریں ۔
مسٹر مکھرجی نے کہاکہ اس معاملہ میں ادارے کی متعبریت کو یقینی بنانا انتخابی کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اسے ایسا کرکے ہرطرح کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنا چاہئے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.