: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،29 جنوری (ذرائع) تلنگانہ انڈسٹری اور آئی ٹی کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے جمعرات کے روز حیدرآباد کے قریب باٹا سنگارام میں ایک ایچ ایم ڈی اے ٹرک ڈاک لاجسٹک پارک کا افتتاح کیا- اسکے ساتھ انہوں نے لاجسٹک علاقے کو فروغ دینے کے مقصد سے اس طرح کے اور پارک قائم کرنے کے منصوبے کا اشارہ دیا ہے-
افتتاح کے بعد وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے سبھی شعبوں میں شہر کو ترقی دینے کے لیے مختلف اقدامات کی شروعات کی ہے-