the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ملک میں فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے نفرت اورگھن پھیلانے کر جمہوریت کو کمزور کیا جارہا ہے اور اس معاملے کی حقیقت کو سامنے لانے کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے کانگریس کی ترجمان سوپریہ شرینیٹ نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر کوئی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچائے گا تو اس سلسلے میں سوالات پوچھے جائیں گے اور حکومت کو ان سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ ہم معاشرے میں نفرت پھیلانے اور دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کسی کو بھی اس طرح ملک کو تقسیم کرنے اور غیر ذمہ داری سے کام کرنے



کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اخبار نے فیس بک کے اس کارنامہ سے پردہ اٹھایا ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مرکزی وزیر اس معاملے پر کانگریس پارٹی کی اعلی قیادت پر حملہ کر رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت کو غلط خبریں پھیلانے پر واٹس ایپ کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے تھی ، لیکن ایسا کرنے کے بجائے وہ کانگریس قائدین پر حملہ کررہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ملک کی جمہوریت پر بہت سی سازشوں کے تحت حملہ کیا جارہا ہے۔ ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ منصوبہ بند طریقے سے ملک کی شبیہہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، لہذا جے پی سی کی تشکیل سے ہی اس معاملے کی سچائی کو منظرعام پر لایا جائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.