: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/17فروری(ایجنسی) دہلی کانگریس کے سابق صدر اروندر سنگھ لولی ایک مرتبہ پھر کانگریس سے وابستہ ہوگئے ہیں ۔ لولی نے ہاتھ سے الگ ہوکر بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا ، مگر اب انہوں نے پھر سے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اجے ماکن اور پی سی چاکو نے اروندر سنگھ لولی کا کانگریس میں دوبارہ خیر مقدم کیا ۔
18px; text-align: start;"> اپنی گھر واپسی کے موقع پر لولی نے کہا کہ بی جے پی نظریاتی طور پر میرے لئے فٹ نہیں تھی ، مجھے اپنی پیرنٹ پارٹی کانگریس میں واپس لوٹنے کی کافی خوشی ہے ۔ بی جے پی سے وابستہ ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں لولی نے کہا کہ میرے لئے ( کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں جانا ) خوشی کا فیصلہ نہیں تھا، وہ تکلیف میں لیا گیا ایک فیصلہ تھا۔