: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/19ستمبر(ایجنسی) ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رہیم کی خاص ہنی پریت کے بارے میں پولیس کو معلومات ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ہنی پریت کو نیپال کے ایٹہری علاقہ میں دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد اس کی تلاش میں چھاپہ ماری ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ہنی پریت نیپالی وقت کے مطابق
دیر رات 3.30 بجے سنسری ضلع کے ایٹہری علاقے میں دیکھی گئی۔ اس کے ساتھ تین گاڑیوں کا ایک قافلہ تھا۔ جب تک نیپال اور ہریانہ پولیس اس تک پہنچتی وہ پوکھرا کی طرف فرار ہو گئی۔ اس کے بعد، ہریانہ پولیس کے اہلکار سادہ لباس میں وہاں چھاپہ ماری کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ نیپال پولیس بھی ہے۔ وہیں، نیپال پولیس کی سی بی آئی ڈی کی خصوصی ٹیم بھی سرحد پر پہنچ گئی ہے۔