: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،8 اکتوبر(یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہنگائی کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی آسمان چھو رہی قیمتوں کی وجہ سے آپ نے لوگوں کو بے حال کر دیا ہے اس کے لئے بہت بہت شکریہ مسٹر گاندھی نے کہا ’’
قیمت بڑھتی جا رہی ہے پٹرول ، ڈیزل ، اشیائے خوردنی ، ایل پی جی نے تہواروں کا سیزن کردیا پھیکا شکریہ ہےمودی جی کا‘‘۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے ’’ مہنگائی نے توڑی عام آدمی کی کمر 11 دنوں میں پٹرول 2 پیسے اور ڈیزل 3 روپے ہوا مہنگا ‘‘۔