حیدر آباد 4 جون (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے اردو ہال، حمایت نگر میں خواتین کے لئے خاص کر خطاطی کی تربیتی کلاس کا آغاز کیا جا رہا
ہے۔
اس بات کا انکشاف وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے کیا۔
وہ کل شام مانو المنائی اے سو سی ایشن کے وفد کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔