the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21 ستمبر (یواین آئی)اردوصحافت ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے اور اس نے ملک کی آزادی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یہاں سینئر صحافی معصوم مرادآبادی نے ایک تہنیتی تقریب کے دوران کیا اردوصحافت اور جنگ آزادی 1857کے موضوع پر حال ہی میں ان کی ایک ہندی کتاب منظر عام پر آئی ہے جس میں اردو صحافیوں کی قربانیوں کی ولولہ انگیز داستان ہے۔دہلی یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل الائنس آف جرنلسٹس کی طرف سے منعقدہ اس تقریب میں معصوم مرادآبادی نے کہا کہ اب سے دوسو سال پہلے اردو کا پہلا اخبار ’جام جہاں نما‘ پنڈت ہری ہردت اور پنڈت سداسکھ نے کلکتہ سے شائع کیا تھا۔آج دوسوسال بعد جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ شمالی ہند کے دوبڑے اخباروں کے مالکان کے نام سنجے گپتا اور سبرتو رائے ہیں تو ہمیں



خوشی ہوتی ہے کہ اردو صحافت آج بھی اپنے محور پر قایم ہے۔
اس موقع پر ڈی یو جے کے صدر ایس کے پانڈے نے معصوم مرادآبادی کا استقبال کرتے ہوئے کہا یونین کے ساتھ ان کی چالیس سالہ سرگرم وابستگی کا ذکر کیا۔انھوں نے کہا کہ معصوم مرادآبادی نے اردوصحافت کی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور اب وہ اپنی تحقیق وجستجو سے جنگ آزادی میں اردو صحافیوں کی ناقابل فراموش قربانیوں کو منظر عام پر لارہے ہیں۔ ان کی تازہ ہندی کتاب اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس میں انھوں نے پہلے شہید صحافی مولوی محمد باقر پر خصوصی مواد پیش کیا ہے۔مسٹر پانڈے نے کہا کہ معصوم زمین سے جڑے ہوئے ایسے صحافی ہیں، جنھوں نے بہت نیچے سے اپنا سفر شروع کرکے اردو صحافیوں کی صف اوّل میں جگہ بنالی ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لیے انھوں نے بڑی محنت، جدوجہد اور دیانت داری سے کام لیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.