the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد، 3 جون 2025: ( پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ جب تعلیم کو مقصدِ حیات بنایا جائے، اور تربیت کو تعلیم کا لازمی جز سمجھا جائے، تو فضلِ خداوندی سے کامیابیاں خود دروازے کھٹکھٹاتی ہیں۔













ہندوستان کے سب سے مشکل اور باوقار انجینئرنگ کی تعلیم کے ادارے آئی آئی ٹیز میں داخلہ کے امتحان " جے ای ای ایڈوانسڈ 2025" میں ایم ایس کے طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف ادارے کا نام روشن کیا بلکہ ملت کے تعلیمی سفر میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔



















اس سال ایم ایس کے 14طلبہ نے جے ای ای ایڈوانسڈ میں آل انڈیا رینک حاصل کرتے ہوئے با وقار انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں داخلے کی راہ ہموار کر لی ہے۔













آئی آئی ٹی جے ای ای ایڈوانسڈ 2025 کےکامیاب قابلِ فخر طلبہ میں نمایاں نام:










محمد عبدالمُحیط ثِمال – آل انڈیا رینک: 1345 (اوپن کیٹیگری)
افنان احمد – آل انڈیا رینک: 3941 (اوپن کیٹیگری)
محمد ردھان – آل انڈیا رینک: 5611، او بی سی-این سی ایل رینک: 1105
دیگر کامیاب طلبہ:
• حمزہ وصال – آل انڈیا رینک: 6471 (او بی سی-این سی ایل رینک: 1340)
• عدنان فیاض این کے – آل انڈیا رینک: 9452 (او بی سی رینک: 2126)
• محمد فہد فیضان – آل انڈیا رینک: 14280
• محمد ارحم پرویز خان – آل انڈیا رینک: 16497
• محمد زاہی فیضل – آل انڈیا رینک: 16605 (او بی سی-این سی ایل رینک: 4215)
• محمد ریحان الدین – آل انڈیا رینک: 25433 (او بی سی-این سی ایل رینک: 7027)
• محمد اسٰماعیل – آل انڈیا رینک: 25744 (جنرل-ای ڈبلیو ایس رینک: 3739)
• عمر فاروق انیس – آل انڈیا رینک: 25751
• امین شیر جان – آل



انڈیا رینک: 26984 (او بی سی-این سی ایل رینک: 7540)
• مصباح الرحٰمن – آل انڈیا رینک: 27029 (او بی سی-این سی ایل رینک: 7554)
• امان اللہ خان – آل انڈیا رینک: 29352 (جنرل-ای ڈبلیو ایس رینک: 5932)
















قوی امید ہے کہ ایم ایس جونئرکالج کے ان ہونہار طلبہ کو باوقار آئی آئی ٹیز میں داخلہ حاصل ہوجائے گا۔






اس طرح لگاتار کامیابیوں کے ذریعہ ایم ایس کے طلبہ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسلسل رہنمائی، منظم و ڈسپلنڈ تعلیمی ماحول اور اعلیٰ معیار سے وابستگی کامیابی کی ضمانت ہے۔






حالیہ آئی آئی ٹی داخلہ امتحان کے نتائج نے نہ صرف ادارے کی تعلیمی کارکردگی کو اجاگر کیا بلکہ اس کے تربیتی نظام کے اعٰلی معیاری ہونے کی توثیق کی ہے۔













ایم ایس کے بانی و چیئرمین جناب محمد لطیف میموری خان نے اس موقع پر کہا، "ایم ایس میں ہم طلبہ کی ہمہ جہت ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔








ہم انہیں علمی مہارت کے ساتھ ساتھ اخلاقی بنیادوں پر بھی مضبوط کرتے ہیں۔ ہمارا مربوط نصاب سائنس اور اقدار کے درمیان ایک متوازن رشتہ قائم کرتا ہے، جو طلبہ کو دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی کے لیے تیار کرتا ادارہ ایک ایسا مسابقتی مگر ہمدردانہ تعلیمی ماحول فراہم کرتا ہے جہاں ماہر اساتذہ کی رہنمائی، مسلسل جائزے اور حوصلہ افزا اقدامات کے ذریعے ہر طالب علم کو اس کی مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے میں مدد دی جاتی ہے۔













محمد لطیف میموری خان نے تمام کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈیمی کا مشن صرف انجینئر تیار کرنا نہیں بلکہ ایسے با اخلاق اور ذمہ دار لیڈرس تیار کرنا ہے جو کل کے بہتر معاشرے کی قیادت کر سکیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.