: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ کے محکمہ تعلیمات کی اطلاعات کے مطابق انٹرمیڈیٹ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے نتائج 12 یا 13 اپریل کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہفتہ تک تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔اس سال تقریباً 9.50 لاکھ طلبہ نے امتحانات دیے، جن میں سے تقریباً 1.05
لاکھ طلبہ ایک مضمون میں ناکام پائے گئے۔ حکام نے ان معاملات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایسے طلبہ کی جوابی پرچیاں دوبارہ نکال کر جانچ کی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کسی قسم کی غلطی تو نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق انٹر بورڈ اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ نتائج کا باضابطہ اعلان چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں کروایا جائے۔