حیدرآباد، 19 مئی (راست) تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سروس اسوسی ایشن نے عید الاضحی کے پیش نظر حکومت تلنگانہ کے محکمہ اسکولی تعلیم اور ڈائریکٹر سمگرا شکشا سے بڈی باٹا پروگرام کے شیڈول میں تبدیلی کر نے کے سلسلہ میں ایک مکتوب آج داخل دفتر کیا۔ ٹی ایس میسا نے اپنی نمائندگی میں اس بات کی نشاندہی کی کہ بڈی باٹا پروگرام کی موجودہ تاریخیں یومِ عرفہ اور عید الاضحیٰ کے تہوار سے متصادم ہیں۔ 6 جون کو یومِ
عرفہ منایا جائے گا، مسلمان اس دن خاص روزہ کا اہتمام کر تے ہیں اور عید کی تیاریوں میں مصروف ہوتے ہیں۔ بڈی باٹا پروگرام تاریخوں کو کم از کم تین دن کے لیے ملتوی کر نے کی درخواست کی گئی، اور کہا گیا کہ پروگرام کا آغاز 9/ جون 2025 ءسے کیا جائے۔
ٹی ایس میسا کے صدر فاروق احمد نے کہا کہ موجودہ کانگریس حکومت اقلیتی طبقہ کے ثقافتی اور مذہبی حقوق کے احترام کا بھی مظاہرہ کر ے گی اور ضروری تبدیلی کے لیے ہدایات جاری کر ے گی۔