واشنگٹن، 23 مئی (یو این آئی) امریکی انتظامیہ نے باوقار ہار ور ڈیونیورسٹی کو محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی (ڈی ایچ ایس) کی جانب سے طلب کی گئی غیر ملکی طلباء کے طرز عمل کی رپورٹس جمع کرانے کے بعد بین الاقوامی طلباء کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے سی این این کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ایک بیان میں کہا ہار ور ڈاب غیر ملکی طلباء کو داخلہ نہیں دے سکتا اور
موجودہ غیر ملکی طلباء کو منتقل ہونا ہو گا یا پھر اپنی قانونی حیثیت گنوانی ہوگی۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سکریٹری کرسٹی نوم نے اپنے محکمے کو ہارورڈ کے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پرو گرام (ایس ای وی پی) سرٹیفیکیشن کو ختم کرنے کا حکم دیا، جس میں یونیورسٹی کی جانب سے گزشتہ ماہ ڈی ایچ ایس کی جانب سے طلب کیے گئے غیر ملکی طلباء کے طرز عمل کا ریکارڈ حوالے کرنے سے انکار کا حوالہ دیا گیا۔