ذرائع:
تلنگانہ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2026 اور 27 کے لیے ٹی جی لا سیٹ اور ٹی جی پی جی لا سیٹ کے لئے شیڈول جاری کر دیے ہیں۔ ان امتحانات کے ذریعے تین سالہ اور پانچ سالہ ایل ایل بی اور دو سالہ ایل ایل ایم کورسز میں داخلے دیے جائیں گے، جبکہ
امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ہوں گے۔آن لائن درخواستیں 10 فروری سے شروع ہوں گی، بغیر جرمانہ آخری تاریخ یکم اپریل اور جرمانے کے ساتھ 13 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ کمپیوٹر پر مبنی داخلہ امتحان 18 مئی کو منعقد ہوگا، جس میں صبح تین سالہ لا سیٹ اور دوپہر کے بعد پانچ سالہ لا سیٹ و پی جی لا سیٹ کے امتحانات ہوں گے۔