: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ (21 اپریل 2026) آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی جیسے ممتاز اداروں میں داخلوں کے لیے منعقد ہونے والے جے ای ای مینس کے حتمی نتائج میں تلنگانہ کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ متعدد طلبہ نے قومی سطح پر نمایاں رینک حاصل کئے، جبکہ 100 پرسنٹائل اسکور کرنے والے 26 طلبہ میں سے 5 کا تعلق تلنگانہ سے ہونا ایک اہم کامیابی ہے۔نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے نتائج کے مطابق پیپر-1 (بی ای، بی ٹیک) کے امتحانات کے پہلے مرحلے میں تقریباً 13 لاکھ اور دوسرے مرحلے میں 10 لاکھ
طلبہ شریک ہوئے، جبکہ دونوں سیشنس میں مشترکہ طور پر 8 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی.100 این ٹی اے اسکور حاصل کرنے والوں میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے پانچ، راجستھان سے چار، دہلی سے تین، مہاراشٹر اور ہریانہ سے دو دو جبکہ چندی گڑھ، بہار، تمل ناڈو، اڈیشہ اور گجرات سے ایک ایک امیدوار شامل ہے تلنگانہ کے نمایاں طلبہ میں منتھا شیوا کامیش نے آل انڈیا 7واں، سائی رتھوک ریڈی وینکٹ ریڈی نے 14واں، ویوان شرد مہیشوری نے 19واں اور ڈی بھویتیش ریڈی نے 24واں مقام حاصل کیا۔ رشی پریم ناتھ نے 100 پرسنٹائل اسکور حاصل کیا۔