ذرائع:
تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جمعرات کو جاری
کیے گئے۔ یہ امتحانات 22 سے 28 ستمبر کے درمیان منعقد ہوئے تھے۔ مجموعی طور پر 9,717 امیدواروں میں سے 4,748 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کامیاب ہونے والوں میں 2,900 لڑکے اور 1,848 لڑکیاں شامل ہیں۔