ذرائع:
تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ بورڈ نے اطلاع دی ہے کہ 3 مارچ کو منعقد ہونے والے انٹر سیکنڈ ایئر کے میتھس 2A، باٹنی اور پولیٹیکل
سائنس کے امتحانات اب اگلے دن یعنی 4 مارچ کو ہوں گے۔ بورڈ کے عہدیداروں کے مطابق 3 مارچ کو ہولی کا تہوار ہونے کے باعث امتحانات کی تاریخ میں یہ تبدیلی کی گئی ہے۔ تاہم دیگر تمام امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کئے جائیں گے۔