ذرائع:
تلنگانہ گروپ-3 کے امیدواروں کے نتائج جمعرات کو جاری کر دیے گئے۔ سلیکشن لسٹ تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی، جس میں مجموعی طور پر 1,370 امیدواروں کا انتخاب عمل میں آیا
ہے۔واضح رہے کہ گروپ-3 کا امتحان گزشتہ سال 17 اور 18 نومبر کو منعقد ہوا تھا۔ یہ امتحان جونیئر اسسٹنٹ، لوئر ڈویژن اسٹینو، ٹائپسٹ، جونیئر اسٹینوگرافر سمیت مختلف ملازمتوں پر تقرری کے لئے لیا گیا تھا، جس میں تقریباً ڈھائی لاکھ امیدواروں نے شرکت کی تھی۔