ذرائع:
تلنگانہ میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی فیس ادا کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر کے مطابق امتحانی فیس 30 اکتوبر سے 13 نومبر کے درمیان جمع کرائی جاسکتی ہے۔ طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی فیس اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے
ذریعے ادا کریں۔ ہیڈ ماسٹرس کو 14 نومبر تک آن لائن فیس جمع کرانے اور اس کی تفصیلات 18 نومبر تک ضلع تعلیمی افسر (DEO) کو پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ 50 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 29 نومبر تک، 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 2 سے 11 دسمبر تک، اور 500 روپے جرمانے کے ساتھ 15 سے 29 دسمبر کے درمیان امتحانی فیس جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔