ذرائع:
تلنگانہ میں دسویں جماعت (10th Class) کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان ہو گیا ہے۔ محکمۂ تعلیم کے مطابق امتحانات آئندہ سال 14 مارچ سے 13 اپریل تک منعقد ہوں گے۔ منگل کے روز اس سلسلے میں سرکاری اعلامیہ
جاری کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ریاست میں انٹرمیڈیٹ امتحانات 25 فروری سے 13 مارچ تک ہوں گے، جس کے بعد 14 مارچ سے دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوں گے۔ اس بار ہر پرچے کے درمیان ایک دن کا وقفہ رکھا گیا ہے تاکہ طلبہ پر ذہنی دباؤ نہ پڑے اور تیاری کے لیے مناسب وقت مل سکے۔