the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 17جولائی (یواین آئی)سپریم کورٹ نے پورے ملک میں چھ سے 14سال کی عمر کے بچوں کےلیے یکساں تعلیمی نظام نافذ کرنے کی غرض سے ’ ایک ملک ایک تعلیمی بورڈ ‘تشیکل دینے سے متعلق عرضی پر سماعت سے جمعہ کو انکار کردیا۔
جسٹس ڈوی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی ڈویژن بنچ نے پیشہ سے وکیل اشونی اپادھیائے کی مفاد عامہ کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ یہ فیصلہ سازی سے متعلق معاملہ ہے اور وہ اس معاملے میں دخل نہیں دے سکتی ۔جسٹس چندر چوڑ نے کہاکہ ملک کے تعلیمی نظام کی وجہ سے بچوں پر بستہ کا بوجھ پہلے سی ہی زیادہ ہے اور کیانصاب کو



ایک ساتھ ملاکر عرضی گزار یہ بوجھ مزیدبڑھانا چاہتے ہیں ۔
انھوں نے کہاکہ ،’’ آپ چاہتے ہیں کہ عدالت سبھی بورڈوں کو ضم کرکے ایک بورڈ بنانے کاحکم دے ۔یہ ہم نہیں کرسکتے ۔یہ پالیسی سے متعلق معاملہ ہے اور اس میں ہم کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے ۔عرضی گزار چاہتے ہیں تو اپنی بات حکومت کے سامنے رکھ سکتے ہیں ۔ ‘‘
مسٹر اپاھیائے نے پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کے لیے اشیااور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی )کونسل کے طرز پر قومی تعلیمی کونسل یا قومی تعلیمی کمیشن کی تشکیل کے امکانات تلاش کرنے کی مرکز کو ہدایت دینے کی درخواست کی تھی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.