the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21اگست (یو این آئی) اردو ہمارے لیے محض ایک زبان نہیں بلکہ ہماری مشترکہ وراثت ہے،ہمیں اردو زبان کو ملک کے تمام شہریوں تک پہنچانا چاہیے اور خاص طورپر جدید ٹکنالوجی کو اس زبان کے فروغ و ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ یہ بات وزیرِ مملکت برائے تعلیم سنجے دھوترے نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی گورننگ کونسل کا25 واں سالانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اپنے صدارتی خطاب میں کونسل اور ڈائریکٹر کی کارکردگی کے تئیں اظہار اطمینان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کی دیگر زبانوں کے ساتھ اردو زبان کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے بھی سنجیدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حکومت کی طرف سے جو نئی تعلیمی پالیسی تیار کی گئی ہے اس میں اردو زبان وادب کے فروغ کا خاص خیال رکھا گیا ہے، کیونکہ اردو ہندوستان کی ایک ایسی زبان ہے جس کے الفاظ کم و بیش اس ملک کی ہر زبان میں پائے جاتے ہیں اور خود اردو میں بھی ہندوستان کی مختلف زبانوں کے الفاظ پائے جاتے ہیں۔اس پالیسی کے تحت آئین کے آٹھویں شیڈول میں درج اردو سمیت سبھی زبانوں کے فروغ پر توجہ دی جائے گی اور اس مقصد سے اکیڈمیوں کا قیام کیا جائے گا، ساتھ ہی ان کی ترویج و ترقی کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی جانب سے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے درمیان اردو زبان کو عام کرنے



کی خاص ضرورت ہے۔ کچھ ایسا انتظام کیا جانا چاہیے کہ جو لوگ اردو رسم الخط اور اردو الفاظ سے ناواقف ہیں ان کے لیے بھی اردو الفاظ کے معنی و مفہوم کو سمجھنا ممکن ہوسکے۔ انھوں نے خاص اس مقصد سے ایک کارگر میکانزم تشکیل دینے پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اردو زبان کو شہروں کے ساتھ گاؤں گاؤں تک لے جانے کی ضرورت ہے اور ہندوستان کے کچھ ایسے گاؤں کی نشاندہی کی جانی چاہیے جہاں کونسل کی جانب سے اردو کے دلکش پروگراموں کا انعقاد کیا جائے اور وہاں کے اردو جاننے والے لوگوں کی ہمت افزائی کرکے ان کے اندر اردولکھنے پڑھنے کے تئیں مزید شوق و ذوق پیدا کیا جائے۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ اردو کے فروغ کے لیے وزارتِ تعلیم کو نئی تجاویز پیش کی جائیں تاکہ اردو کے فروغ میں تیزی لانے کے ساتھ اس کے لیے نئے وسائل بھی اختیار کیے جاسکیں۔
کونسل کے وائس چیئر مین پروفیسر شاہد اختر نے اظہار تشکر کی رسم ادا کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے تعلیم مسٹر سنجے دھوترے صاحب کے صدارتی کلمات کے دوران پیش کی گئی تجاویز کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ کونسل کے فعال ڈائرکٹر ڈاکٹرعقیل احمدان تمام تجاویز کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں بھی اظہار تشکر کیا کہ انہی کے دور حکومت میں کونسل کا بجٹ دوگونا سے بھی زیادہ ہوگیا اوربلاشبہ موجودہ حکومت اردو کے فروغ کے تئیں کافی سنجیدہ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.