: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کلکتہ، 7مارچ(یواین آئی) جشن بہار کے دوران رابندر ناتھ بھارتی یونیورسٹی چندنوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے ذریعہ اپنے جسم پر متنازع فقرے اور جملے بازی لکھے جانے پر اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وائس چانسلر سبیہ ساچی باسو رائے چودھری نے وائس
چانسلر کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی ان کے استعفیٰ کے بارے میں خبر ملی ہے مگر حکومت ان کے استعفیٰ کو قبول نہیں کرے گی۔