ذرائع:
تلنگانہ میں 3 نومبر سے خانگی کالجوں کی ہڑتال شروع ہونے والی ہے ریاستی حکومت کی جانب سے فیس ری ایمبرسمنٹ کے فنڈس جاری نہ کرنے پر تلنگانہ کے خانگی کالج انتظامیہ نے 3 نومبر سے
ہڑتال کا انتباہ دیا ہے۔انتظامیہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وعدے کے مطابق یکم نومبر تک 900 کروڑ روپے کے فنڈس جاری کیے جائیں، بصورتِ دیگر کالج بند رکھے جائیں گے۔اس سلسلے میں خانگی کالج نمائندوں نے سرکاری مشیر کے. کیشور راؤ کو ایک یادداشت بھی پیش کی۔