the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جے پور، 9مارچ (یو این آئی) عالمی یوم خواتین کے موقع پر راجستھان اردو اکادمی، جے پور نے ”خوشبوؤں کی شام، خواتین کے نام“ ایک شان دار کل ہند خواتین مشاعرے کا انعقاد کیا جس میں سامعین نے بطور خاص گوا کی مشہور شاعرہ فوزیہ رباب کو بھرپور داد و تحسین سے نوازا۔ فوزیہ رباب نے خواتین کے حوالے سے اپنی نظم اور غزلیں پیش کیں، جس میں ان کے ان اشعار کو پسند کیا گیا:
درد سہہ کر بھی مسکراتی ہے
درد کی پاسبان عورت ہے
آدمی کچھ نہیں بنا اس کے
آدمی کی اڑان عورت ہے
اکادمی کے سکریٹری معظم علی نے بتایا کہ اس مشاعرے میں ملک بھر کی معروف شاعرات نے شرکت کی جن میں پربھا ٹھاکر (جے پور)، ملکہ نسیم (جے پور)، حنا تیموری (آگرہ)، انا دہلوی



(دہلی)، صبا بلرام پوری (لکھنؤ)، قمر سرور (احمد نگر)، شبانہ شبنم (اجین)، فوزیہ رباب (گوا)، جیوتی آزاد (گوالیار)، مہر ماہی (بانسواڑہ) اور زینت کیفی (جے پور) شامل ہیں۔ یہ مشاعرہ روندر منچ، رام نواس باغ، جے پور کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔
مشاعرے کی صدارت ریاستی حقوق انسانی کمیشن راجستھان کے صدر گوپال کرشن ویاس نے کی۔ مشاعرے کا افتتاح ڈویژنل کمشنر جے پور، ڈاکٹر سمت شرما (اڈمنسٹریٹر راجستھان اردو اکادمی، جے پور) نے کیا۔ اس کے علاوہ مہمانِ اعزازی محمد یوسف (سابق صدر، راجستھان وقف بورڈ) اور مہمان ذی وقار رفیق خان (ایم ایل اے، راجستھان) نے اس موقع پر خوش گوار تاثرات کا اظہار کیا۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض مشہور شاعر معین شاداب نے انجام دیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.