ذرائع:
عثمانیہ یونیورسٹی کے  کنٹرولر آف اکزامنیشن پروفیسر ششی کانت نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ یونیورسٹی کے دائرہ کار میں آنے والے تمام ڈگری کورسس کے امتحانات کی تاریخ طے کر دی گئی ہیں۔بی اے، بی کام، بی ایس ڈبلیو، بی ایس سی، بی بی اے، بی بی اے 
اینالیٹکس، بی بی اے فیشن مینجمنٹ، بی بی اے فیشن ڈیزائن مینجمنٹ، بی بی اے ریٹیل مینجمنٹ وغیرہ کے تیسرے اور پانچویں سمسٹر کے ریگولر امتحانات آئندہ ماہ 12 نومبر سے منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ امتحانات کی مکمل تفصیلات عثمانیہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.osmania.ac.in پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔