the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پٹنہ، 10دسمبر (یو این آئی) عظیم آباد پٹنہ کے مشہور و معروف شاعر مرحوم جناب کیف عظیم آبادی کی صاحبزادی،اور پرویز اختر انسپکٹر کی اہلیہ نیلوفر یاسمین کو مگدھ یونیورسٹی نے ان کے تحقیقی مقالے ’اردو کی نمائندہ تانیثی شاعرات‘ کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی ہے انہوں نے یہ مقالہ ڈاکٹر نشاط فاطمہ،صدر شعبہئ اردو مرزا غالب کالج،گیا بہار کی رہنمائی میں تحریر کیا تھاجس پر ریسرچ اسکالر نیلوفر یاسمین کو مگدھ یونیورسٹی،بودھ گیا نے ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی گراں قدر ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔ ان کے پی ایچ ڈی کے بیرونی ممتحن کے طور پر ڈاکٹر مشتاق احمد،ر جسٹر ار ایل این متھلا یونیورسٹی دربھنگہ،بہار اور پروفیسر شاہد رضوی صدر



شعبہئ اردو، مگدھ یونیورسٹی تھے۔ریسرچ اسکالر نیلوفر یاسمین کا اوپن وایوا شعبہئ اردو میں شعبہئ کے طالب علموں، اساتذہ اکرام و اردو ریسرچ اسکالرز کی موجودگی میں منعقدکیا گیا۔ اس اوپن وایوا کے بعد تمام شرکا ء نے نیلوفر یاسمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے علمی و ادبی شعبے میں مزید کامیابی و کامرانی کے لئے دعائیں دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ نیلوفر یاسمین عظیم آباد پٹنہ کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئی اور عظیم آباد کے مشہور و معروف شاعر مرحوم کیف عظیم آبادی کی صاحبزادی ہے۔ نیلوفر یاسمین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیے جانے پر عزیز و اقارب نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.