نئی دہلی 14 جون (یو این آئی) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے انڈر گریجویٹ میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (نیٹ یوجی) 2025 کے نتائج کا جمعہ کو با ضابطہ اعلان کیا، جس میں 12.36 لاکھ سے زیادہ امید وار پاس ہوئے ہیں۔
اس
سال راجستھان کے مہیش کمار نے 99.99 پر سنٹا ئل حاصل کر کے ٹاپر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش کے اتکرش اوادھیا نے دوسرا اور مہاراشٹر کے کر شانگ جوشی نے تیسر ا مقام حاصل کیا ہے۔ لڑکیوں میں اوریکا اگروال نے سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔