the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ملک بھر میں 80 سے  زآئد  مراکز پر7   اگسٹ کو منعقد ہوگا

جولائی 12 (پریس نوٹ) سیول سرویسس  2022-2023کی کوچنگ  کے لئے  ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے اپنے انٹرنس ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔یہ انٹرنس ، ملک بھر میں مختلف مقامات پر قائم  80 سے  زآئد مراکز پر7   اگسٹ کو منعقد ہوگا۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے کہا کہ منتخب طلبہ کو   ماہرین کی نگرانی میں ماہر اساتذہ  کے  ذریعہ مفت کوچنگ  دی جائے گی ۔ جس میں  مفت کوچنگ کے ساتھ ہی ساتھ لاجنگ اور بورڈنگ کا انتظام بھی مفت رہے گا۔
 انور احمد نے  مزیدکہا کہ ایم ایس آئی  اے ایس اکیڈیمی  کے انٹرنس میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و نوجوانوں سےاپیل کی ہے کہ وہ اکیڈیمی کی ویب سا ئٹ
www.mseducationacademy.in
پر اپنا نام رجسٹریشن کروالیں۔انور احمدنے کہا کہ  رجسٹریشن کے لئے بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
مزید معلومات کے لئے  ان فون نمبرس  پر صبح 9 بجے سے لے کر  شام 9 بجے کے درمیان کال کریں۔
9154143322
9550889652

ایم ایس  آئی اے ایس اکیڈیمی  کی بنیاد  2017میں ڈالی گئی تھی جو  ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کےـ خدمت  انیشیئٹیوکے تحت  قائم ہے ۔ گذشتہ سال  اکیڈیمی میں کوچنگ حاصل کرنے والے دو طلبہ فیضان احمد 



اور حارث سمئیر نے سیول سرویسس کے امتحان  میں  شاندار مظاہرہ کیا تھا۔
 فیضان احمد  نے آل  انڈیا   58  اور  حارث سمئیر نے آل  انڈیا  270 واںرینک حاصل کیا  تھا۔  اسکے علاوہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی  سے فارغ  20  طلبہ مختلف ریاستوں کے گروپ امتحانات کو کامیاب کرتے ہوئے اعلی عہدوں پر فائض ہوئے۔ اس سال سے ایم ایس آئی اے ایس کے زیر نگرانی تلنگانہ پبلک سروس  کے گروپس امتحان کی بھی کوچنگ کا آغاز کیا  گیاہے جو کہ  آن لائن  وآف لائن  دونوںطرز پر پیرا عمل ہے ۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈ یمی کو برسر کاراور ریٹائرڈ بیوروکریٹس کی سرپرستی میں چلایا جاتا ہے۔ اکیڈمی اکثر   سرونگ اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس کو طلبہ کے ساتھ بات چیت کے لیے مدعو کرتی ہے۔ بیوروکریسی اور انتظامیہ وہ شعبہ ہے جہاں  اقلیتی کمیونٹی کی موجودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ بیوروکریٹس اور ایڈمنسٹریٹر ہیں جو معاشرے کی ترقی کے لیے فلاحی پروگرام اور پالیسیاں بناتے اور نافذ کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں، ایم ایس نے حیدرآباد میں ایک مفت رہائشی IAS کوچنگ اکیڈ یمی  قائم کی  ہے تاکہ کمیونٹی کے ذہین دماغوں کو سول سروسز کے امتحان کے لیے تربیت دیتے  ہوئے انہیں سول سروسز میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے۔ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی ایک اچھی لائبریری، انٹرنیٹ کی سہولت اور اہل اساتذہ سے لیس ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.