the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
اور UPSC CSE 2024-25 کے لیے مینز فری کوچنگ پروگرام کابھی آغاز
حیدرآباد، [24 مئی] (پریس نوٹ) ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی  نے UPSC CSE 2025-26 کی تیاری کرنے والے امیدواروں کے لیے اپنی نویں بیچ کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ اس بیچ میں داخلے کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ 22 جون 2025 کو منعقد کیا جائے گا، جبکہ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 جون 2025 مقرر کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ادارہ UPSC CSE 2024-25 کے لیے مینز کوچنگ پروگرام بھی شروع کر رہا ہے، جو کہ پریلیمز امتحان کے فوراً بعد، یعنی 25 مئی 2025 کے بعد شروع ہوگا۔ ایسے امیدوار جنہوں نے  UPSC CSE Mains میں شرکت کی ہے، وہ بغیر کسی داخلہ امتحان کے اس پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی ایک معروف ریسڈنشیل کوچنگ ادارہ ہے جو UPSC امیدواروں کو اعٰلی معیاری کوچنگ ،رہنمائی، اور جدید سہولیات بالکل مفت فراہم کرتا ہے تاکہ وہ مستقبل کے سول سرونٹس کے طور پر تیار ہو سکیں۔

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کےنویں بیچ کے لیے داخلہ



امتحان کی اہم تاریخیں درج ذیل ہیں: درخواست کی آخری تاریخ 18 جون، ایڈمٹ کارڈ 19 جون کو جاری ہوگا، اسکریننگ ٹیسٹ 22 جون کو  ملک کے طول و عرض میں 80 مراکز پرمنعقد ہوگا،  اس امتحان کے نتائج کا 4 جولائی کو اعلان کیا جائے گا، ایسے امیدوار جو اسکریننگ ٹسٹ میں کامیاب قرار پائیں گے ان کے لئے میرٹ کی بنیاد پرمضمون نویسی امتحان اور انٹرویو 12-13 جولائی (دہلی) اور19-20 جولائی (حیدرآباد)میں ہوں گے، اور اس کے حتمی نتائج کا اعلان 23 جولائی کو کیا جائے گا۔ اس طر ح یوپی ایس سی سیول سرویسس کوچنگ کے لئے منتخب کردہ نویں بیچ کےکلاسز کا آغاز 6 اگست 2025 سے ہوگا۔

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی نئی بیچ کا اعلان کرتے ہوئےایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹرانور احمد نے 25 مئی کو منعقد UPSC پریلیمز 2024-25  امتحان کے تمام امیدواروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

درخواست دینے کے خواہش مند امیدوار www.mseducationacademy.in پر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ رابطے کے لیے فون نمبر
9154143322
  پر صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک فون کیا جا سکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.