the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
حیدرآباد | 31 مئی 2025:( پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تحت قائم ہونے والے ملک کے پہلے طلبہ کے لئے مخصوص اسٹارٹ اپ انکیوبیٹر ایڈوینچر پارک میں ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں یہاں نشونما پاکر کامیاب ہونے والے 25 اسٹارٹ اپ کے بانیوں کو تہنیت پیش کی گئی۔
 اس موقع پر ایڈونچر پارک کے بانی اور چیئرمین جناب محمد لطیف میموری خان نے کہا:ایڈونچر پارک، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ایک انقلابی پہل ہے جو چار سال پہلے شروع کی گئی۔یہ ایک اسٹوڈنٹ انکیوبیشن سینٹر ہے جہاں طلباء کو اپنے آئیڈیاز کو بزنس میں تبدیل کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔اب تک 11 کوہرٹس میں 600 سے زائد اسٹوڈنٹس کو تربیت دی جا چکی ہے اور 278 اسٹارٹ اپس قائم ہو چکے ہیں، جن میں 60 فیصد لڑکیوں کے ہیں۔ 57 اسٹارٹ اپس کامیابی سے مارکیٹ میں کام کر رہے ہیں اور ان کا مشترکہ سالانہ ریونیو 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ تین اسٹارٹ اپس ایک کروڑ سے زائد، جبکہ چار 50 لاکھ سے زائد کا کاروبار کر رہے ہیں۔
ایم ایس کا یہ انکیوبیشن سینٹر پورے ملک میں طلبہ کے لیے سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے۔ ایڈونچر پارک کے اسٹارٹ اپس کو جرمنی، دبئی، ترکی اور آسٹریلیا میں بھی پذیرائی ملی ہے۔ آسٹریلین قونصلیٹ کے فنڈنگ سے آرٹیفیشیل انٹلجنس کی مدد سے لڑکیوں کے اسٹارٹ اپس کو کامیابی سے قائم کرنے کے پروجکٹ پر کام جاری ہے۔
اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو نوکری لینے والا نہیں بلکہ نوکری دینے والا بنانا ہے۔ اب تک 400 سے زائد روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جا چکے ہیں۔ یہ وینچر مستقبل میں قوم کا قیمتی اثاثہ بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ “الحمدللہ! خاص بات یہ ہے کہ ہمارے 60فیصد اسٹارٹ اپس خواتین کی قیادت میں ہیں، اور ان میں سے کئی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی کا احساس دلا چکے ہیں ۔
ہمارا ایک اسٹارٹ اپ تلنگانہ بھر میں اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ مل کرکام کر رہا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا:
“حیدرآباد کا پرانا شہر باصلاحیت نوجوانوں سے بھرا ہوا ہے۔ ہم ہر ایسے نوجوان ذہن کا ایڈونچر



پارک میں خیر مقدم کرتے ہیں جو کسی تخلیقی بزنس آئیڈیا کے ساتھ آئے، یہاں ہم ان کے اس خیال کو حقیقت میں بدلنے تک کے سفر کے لیے بلا معاوضہ مکمل تعاون کا وعدہ کرتے ہیں۔” اس پُر وقار موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر معروف صنعتکار جناب محمد عبدالمجید بانی پستہ ہاؤس نےنوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
“اپنے خوابوں پر یقین رکھو، کبھی ہمت نہ ہارو، اور ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ کام کرو۔ میں نے بھی اپنے سفر کی شروعات نہایت سادہ حالات سے کی تھی، اور آج پستہ ہاؤس ایک عالمی برانڈ ہے۔”
محمد عبدالمجید نے ایم ایس کی جانب سے طلبہ کے کردار سازی پر کی جانے والی محنت کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا:
 “ایم ایس کی لڑکیوں کے رشتے آتے ہیں تو کوئی انکوائری نہیں کرتا، بس اتنا کافی ہوتا ہے کہ وہ ایم ایس کی ہے ،یہ کوئی معمولی بات نہیں بلکہ بہت بڑی بات ہے۔”
انہوں نے فخر کے ساتھ بتایا کہ ان کی بیٹیاں اور لڑکا بھی ایم ایس میں تعلیم حاصل کرچکے ہیں، اس لیے وہ جانتے ہیں کہ ادارہ کس قدر محنت سے بچوں کی تعلیم و تربیت کر رہا ہے۔
 اس تقریب میں ایڈوینچر پارک کے شریک بانی اور سابق سی ای او معراج فہیم بھی موجود تھے، جو اس وقت باوقار تلنگانہ انوویشن سیل (TGIC) کے چیف ایکزیکیٹئو آفسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔معراج فہیم نے اس موقع پر کہا: “ایم ایس کی طرف سے یہ اعزاز ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ یہ نہ صرف ادارے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ان نوجوانوں کی انتھک محنت اور لگن کا ثبوت بھی ہے، جو روز کچھ نیا سیکھنے اور ایجاد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پچھلے ساڑھے چار سالوں میں ہم نے 600 سے زائد اسٹارٹ اپ بانیوں کی رہنمائی کی اور 10,000 سے زائد طلبہ کے لیے کیمپس میں سرگرمیاں منعقد کیں۔”
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کاایڈوینچر پارک، آج ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے کامیابی اور امید کی ایک روشن مثال بن چکا ہے۔ صرف چار سال میں 270 سے زائد اسٹارٹ اپس کو پروان چڑھانے کا اعزاز حاصل کر کے یہ ملک کا سب سے تیز رفتار انکیوبیٹر بن چکا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.