the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد،11 جولائی (پریس نوٹ) گذشتہ دو سالوں سے دنیا بھر میں  پھیلے مشکل حالات کے دوررس اثرات کا تخمینہ لگایا جائے تو اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت سب سے زیادہ متاثر ہونے والی شعبوں میں سے ایک ہے خاص طور پر ابتدائی جماعتوں کے  طلبا اس سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ ٗٗ
عالمی وباء کے دوران بچوں کی تعلیم کی صورتحال پر نظر ڈالی جائے یہ بالکل حوصلہ افزاء نظر نہیں آتی حالانکہ انٹرنیٹ کی مدد سے آف لائن تعلیم کی بات ہو رہی ہے لیکن اس طریقہ تعلیم کے اپنے  مسائل  ہیں ۔
اس خدشہ کو مدنظر رکھتے ہوئے حیدرآباد کے معروف تعلیمی ادارہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نے تحقیق کے ذریعہ کی مسئلہ کا حل تلاش کرنے کیلئے باضابطہ تحقیق کی راہ اختیار کی ۔ اور اسکا نتیجہ ایک کٹ kit ، MYJO School@Home
مائیجو اسکول اٹ ہوم کی صورت میں ظاہر ہوا ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے چیئرمین محمد لطیف خان نے حیدرآباد میں اکیڈمی کے کارپوریٹ آفس میں مائیجو اسکول اٹ ہوم کے لوگو کی رسم  نقاب کشائی انجام دی- جبکہ اس موقع پر مدعو ماہرین تعلیم و دانشوران نے طلباء کے ساتھ موجود والدین اوراساتذہ کے ساتھ  مائیجو اسکول اٹ ہوم کٹ کے  باکسس کا افتتاح انجام دیا
اس موقع پر محمد لطیف خان چیئرمین ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نے کہا کہ ایم ایس کی جانب سے پیش کردہ اس تعلیمی پروگرام کا مقصد وباء کی وجہ سے تعلیم کے میدان کو درپیش مسائل سے نمٹنا ہے اس پروجکٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہر کٹ میں موجود طلبا  اکٹیوٹی مٹیرئیل اور اسٹوڈنٹ ریسورس کٹ کی مدد سے بہ آسانی  تعلیم حاصل کر سکتے



ہیں اور اس کے ساتھ  پیرنٹس ریسورس کٹ بھی فرہم کی گئی ہے تاکہ اسکی مدد سے والدین  طلبا کی رہبری کرسکیں ۔
مائیجو اسکول اٹ ہوم  نرسری سے لے کر پانچویں جماعت تک کے بچوں کو ہر ماہ ایک باکس کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے اسمیں موجود مٹیریل  طلباء کو مشاغل کی بنیاد پر اپنی خودی سے سیکھنے کی طرف راغب کرتا  ہیں  ۔اس عمل میں آن لائن اور آف لائن تعلیم کی شرط نہیں ہے
اس طریقہ تعلیم و تربیت میں ہر تعلیمی سال  لگاتار نومہینوں تک ہرطالب علم کو  ہر ماہ ایک باکس دیا جاتا ہے اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ان باکسس  میں دستیاب  مواد کی مدد سے طالب علم اپنی تخلیقی صلاحیت کو پروان چڑھا سکیں - ماہرین تعلیم اور دانشوروں  نے تعلیم کے حوالہ سے  مائیجو اسکول اٹ ہوم کو ایک انقلابی اقدام قرار دیا ہے
مائیجو اسکول اٹ ہوم کٹس کو فی الحال ایم ایس اسکولس کے نرسری تا پانچویں جماعت کے طلباء کو فراہم کیے جائیں گےتاہم ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی انتظامیہ اس طریقہ تعلیم میں دلچسپی رکھنے والے دوسرے اسکولوں کیلئے بھی مہیا کروانے کیلئے رضا مند ہے ۔
 
  مائیجو اسکول اٹ ہوم کی افتتاحی تقریب میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سید مصباح الدین نے جلسہ کی کاروائی چلائی۔ اس موقع پر ایم ایس کے مینیجنگ ڈائرکٹرجناب محمد انور اور سینئر ڈائرکٹر  ڈاکٹر معظم حسین, اور ڈائرکٹر مسز نزہت صوفی خان موجود تھے۔ جبکہ ماہرین تعلیم و دانشوران مسزعرشی ایوب ، مسز قدسیہ تبسّم  ،  مسزعائشہ روبینہ  ، مسزکوثر سعید  اور مسزسمیرہ رسول  خان نے بطور مہمان خصوصی شریک تھے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.