the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

حیدر آباد،/6  اکتوبر ( پریس ریلیز ) یو پی ایس سی کے سول سروسیز امتحان کی تیاری کرانے کے لیے IASاکیڈمی قائم کرنا ایک  مشکل کام ہے اور اس کے لیے صبر اور حوصلے کی ضرورت پڑتی ہے لیکن یہ چیلنج قبول کرنے والے صرف ایم ایس کی ٹیم ہے جنہوں نے یہ کام کیا اور کامیابی حاصل کیا ہے آج ان خیالات کا اظہار ریاست تلنگانہ حکومت کے مشیر IPS اے کے خاں نے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے  ڈریم بگ 2021کے پروگرام میں کیا ۔

۔ انہوں نے ایم ایس ایس اکیڈمی کے شاندار نتائج پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت ہی کم عرصے میں اس اکیڈمی سے دو طلبا کا IAS امتحان پاس کر جانا  ایک بڑی کامیابی ہے۔  سالوں کے بعدایم ایس اس مقام پر پہنچ گیا  کہ یہاں رزلٹ آنا شروع ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ایم ایس  ایجوکیشن اکیڈمی  نے ابتدائی مشکل مرحلہ کو بہت جلد پار کر لیا ہے اور آگے ان کے لیے مزید اور بڑی کامیابیوں کو حاصل کرنا آسان ہو جائے گا ۔

 

انہوں نے چیئرمین محمد عبداللطیف خان کے ویژن 2036کی  کافی سراہا نا کی اور کہا کہ اس کام سے  ایم ایس کا نام ہندوستان کی اعلی تعلیمی اداروں میں شامل ہو جائے گا اور دعا کی کہ وہ ملک اور  سماج کی ترقی کے لیے بنائے گئے ایم ایس کا یہ ویثزن کامیاب ہو ۔

انہوں نے IAS  امتحان پاس کرنے والے دونوں طلبہ  محمد فیصان احمد    (                                AIR 58     ) اور محمد حارث سمیر(AIR 270)  کو مبارکباد دیا اور انہیں کامیاب مستقبل کی دعائیں دیں ان دونوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سفر اب شروع ہورہا ہے۔ اس لیے اس کی تیاری کریں۔

انہوں  نے جلسے میں موجود دیگر طلبا اوران کے والدین کو صلاح  دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ مثبت mind setرکھنا چاہیے اور اپنی سوچ اعلی  رکھیں ۔آپ اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لیں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں اور پھر اس کام میں جٹ جایں ۔

 انہوں نے آئی اے ایس میں میں کامیابی کے لیے والدین کے سپورٹ اور گھر  کے ماحول    کو بھی لازمی  کہا ۔ اس امتحان میں کامیابی کی شرح کافی کم ہوتی ہے  تو ایسا میں فیملی سپورٹ ہونے سے ہی بچے کامیاب ہوتے ہیں۔

 

سابق آئی اے ایس آفیسر اور ماہر معاشیات (اکنامسٹ)امیر اللہ خان نے شہر حیدر آباد  میں ایم ایس کا آئی اےایس اکیڈمی قائم کرنے کے فیصلے کو کافی سراہا اور کہا کہ ایم ایس  ایجوکیشن اکیڈمی بیوروکریسی میں ملت کی نمائندگی کو بڑھانے کا بیڑہ اٹھایا ہے جو قابل ستائش ہے۔

چار برسوں کے اندر ایم ایس سے دو طلبہ کاائی اے ایس بن جانے کو  انہوں نے ایک معجزہ بتایا  اور کہا کہ   رزلٹ پانے میں دس سے بارہ برس لگ جاتے ہیں لیکن ان چار برس کے اندر ہی ایم ایس  سے   دو طلبہ اس  امتحان میں کامیاب ہو گئے ۔

انہوں نے اس موقع پر ایم ایس کے  چیئرمین محمد عبداللطیف خا ں کے  


dir="LTR">
2036
 MS VISION کوسراہتے  ہوئے   صلاح دی کہ وہ اپنے اس ویژن میں یہ بھی شامل کریں کہ اگلے پندرہ  برس میں ایم ایس  کے ایک طالب علم  کو نوبل پرائز  حاصل ہو اور وہ ملت کا سر فخر سے بلند کر دے۔ انہوں نے ایم ایس کے تعلیمی سسٹم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہان  تعلیم کے ساتھ ویلو سسٹم پر بھی توجہ دی جاتی ہے اور اس کا اپنا ایک ریسرچ  ڈیوثزن  بھی ہے  ہے جو کہ دنیا کے بہت ہی کم تعلیمی اداروں میں ملے گا

یہ ایم ایس  کے اس ریسرچ  ڈیوثزن کا کمال ہے کہ وہ اپنے اسکولوں میں طلبہ کو جدید تعلیمی ترقی کی پڑھائی اور اعلیٰ کامیابی کی تیاری  کرا رہے  ہیں ۔جبکہ بیشتر تعلیمی ادارے  ۲۰ ویں صدی کی تعلیم دے رہے ہیں ۔انھوں نے کامیابی پانے والے ان  دونوں طلبہ کو انسانیت کی خدمت  کے لئے کام کرنے کی بھی صلاح دی ۔

اس سے قبل  چیئرمین محمد عبد اللطیف  خان ایم  ایس   کے ویژن 2036 کے بارے میں سامعین کو روشناس کراتے  ہوئے کہا کہ ایم  ایس  اگلے پندرہ برسوں میں انشا اللہ  IAS100 آفیسر بنانے 1000 IITians ,10،000 ڈاکٹرس ، CA1000,، ,LAWYERS  1000, ،  بیرون ملک سے اعلیٰ تعلیم ھاصل کرنے والے (IVY LEAGUE) 100 طلبا   ,10,00,000 ALUMNI ,، ایک یونیورسیٹی بنانا، دنیا بھر میں ایم ایس کے  2036   برانچز قائم کرنا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دس نام درج کرانا اور پوری دنیا میں ایم ایس کیMYJO SCHOOL @ HOME کو پہنچانا شامل ہے ۔

اس موقع پر ائی اے ایس  میں کامیاب ہونے والے دونوں طلبہ کو مینجمنٹ کی طرف سے میک بک لیپ ٹاپ انعامات میں دیے گئے اور ان   دونوں والدین کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا گیا۔ ان دونوں طلبا اور ان کے والدین نے ایم ایس کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  ہم شکرگزار ہیں ایم ایس میں سے  ہمارے بچوں  کو رہنمائی ملی اور آج وہ IAS بن گئے۔ فیصان احمد اور  محمد حارص سمیر  ان  دونوں نے وہاں موجود طلبہ کو IAS امتحانات کی تیاری اور IAS بن جانے کی اپنے  کامیاب سفر سے واقف کرایا۔

 آج کے اس پرگرام میں مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد  اور سنیر دائرکٹر  داکٹر محمد معظم حسین نے بھی خطاب کیا۔  اور اگلے بیچ کے لئے انٹرنس  امتحان کی تاریخ کا بھی اعلان کیا جو31  اکتوبر2021  کو ملک بھر میں کرایا جائے گا۔  یہ پرگرام ارام گھر میں واقع   میٹرو کلاسک  گارڈن میں منعقد ہوا۔  جس میں مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں طلبا اپنے والدین کے ہمراہ  اس پرگرام میں شرکت کی اور دئے گئے مشوروں سے استفادہ کیا  اور اس پرگرام کو سراہا۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.