ایم ایس کی طالبہ أطياف امتہ المصور کو ایس ایس سی میں 600 میں سے متاثر کن590 مارکس
حیدرآباد، 30 اپریل ۔ (پریس ریلیز) ایس ایس سی 2025 کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے اور ایک بار پھر ایم ایس کریئیٹو اسکول نے اپنی اعلیٰ تعلیمی کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ وہ ریاست کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔
ایم ایس کریئیٹو اسکول کی طالبہ أطياف امتہ المصور نے 600 میں سے 590 مارکس حاصل کر تے ہوئے ریاست بھر میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والوں مین اپنا نام درج کروایا۔
اس کے علاوہ ایم ایس کے دیگر طلبہ نے بھی متاثر کن مارکس حاصل کئے ہیں:
طالبہ صفاء محمد نیرنے 588، نورین زینب فاطمہ نے587، زہرہ فاطمہ نے585،مدیحہ تزئین نے583،شیخہ سہانہ نے582،عائشہ شرین نے 580مارکس حاصل کئے،
اس طرح ایم ایس کے 7 طلبہ نے 580 اور اس سے زآئد حاصل کئے ۔
21 طلبہ نے 570 مارکس سے زائد ، 53 طلبہ نے 560 مارکس سے زائد ، 96 طلبہ نے 550 سے زآئد مارکس اور 141 نے 540 سے زآئد مارکس حاصل کئے ۔اس طرح ایس ایس سی 2025امتحان ایم ایس کرئٹیو اسکول کے کامیاب طبلہ کا تناسب 97.5 فیصد ہے۔
ایم ایس کے طلبہ کی
یہ کامیابی نہ صرف ان کی انفرادی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ ادارے کے تعلیمی معیار اور اساتذہ کی رہنمائی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے بانی اور چیر مین محمد لطیف خان نے کامیاب طلبہ ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایم ایس کریئٹیو اسکول تعلیم کے ساتھ تربیت پر یقین رکھتا ہے، جہاں نصاب کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار کی آبیاری کی جاتی ہے۔
یہاں کے تربیت یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ نہ صرف بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں بلکہ ان کی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ اسکول میں ایسا مسابقتی ماحول فراہم کیا جاتا ہے جہاں ہر طالب علم کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے۔
ادارے کے 34 سالہ تعلیمی تجربے نے ایک مثبت تعلیمی ماحول تشکیل دیا ہے، جہاں طلبہ کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشو و نما ایک ساتھ ہوتی ہے۔
یہی خصوصیات ایم ایس کریئیٹو اسکول کو منفرد بناتی ہیں اور طلبہ کو ہر سال شاندار نتائج کے حصول میں مدد دیتی ہیں۔ یہاں مارکس کے ساتھ ہی ساتھ طلبہ کی مجموعی شخصیت، کردار اور قابلیت کی تعمیر کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔