ذرائع:
بھونگیر کے رکن پارلیمنٹ چاملا کرن کمار ریڈی نے پارلیمنٹ اجلاس میں کہا کہ 23 اگست 2010 سے قبل تقرر ہونے والے اساتذہ کے لیے اچانک TET امتحان لازمی کرنا ناانصافی ہے، جس سے لاکھوں مستقل اور سینئر اساتذہ کی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔انہوں
نے یاد دلایا کہ حکومت نے پہلے واضح کیا تھا کہ اس تاریخ سے قبل مقرر اساتذہ پر TET کا اطلاق نہیں ہوگا، اسی لیے بہت سے اساتذہ نے امتحان میں شرکت نہیں کی تھی۔ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ ان اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ضرورت پڑنے پر RTE ایکٹ 2009 اور NCTE ایکٹ 1993 میں ترمیمات کی جائیں۔