the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 5 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے ڈائرکٹوریٹ آف ٹرانسلیشن اینڈ پبلی کیشنز (ڈی ٹی پی ) سے شائع ہونے والے موقر ششماہی ریسرچ اور ریفریڈ جرنل’ ادب و ثقافت ‘ کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) نے اپنے منظور شدہ جرائدکی   UGC-CARE  لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ UGC-CARE لسٹ کے اجرا سے قبل بھی یہ جریدہ مستقل طورپر یوجی سی کے منظور شدہ رسائل و جرائد کی فہرست میں شامل رہا ہے ۔ پروفیسر محمد ظفرالدین، ڈائرکٹر ڈی ٹی پی کی ادارت میں شائع ہونے والے اس جریدے کا آغاز ستمبر 2015ء میں ہوا تھا جو مسلسل اشاعت پذیر ہے۔ یہ ایک خالص تحقیقی جریدہ ہے جس میں معتبر مقالات شائع کیے جاتے ہیں۔ اس جریدہ کی خصوصیت یہ



بھی ہے کہ یہ انتہائی پابندی سے شائع ہوتا ہے اور اس کی ہارڈ کاپی کے ساتھ سافٹ کاپی بھی ریلیز کی جاتی ہے۔ ادب و ثقافت کے قلمکاروں میں پروفیسر شارب ردولوی، پروفیسر شمیم حنفی،‘ پروفیسر عبدالستار دلوی، پروفیسراشرف رفیع، پروفیسر م۔ ن۔ سعید، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر عتیق اللہ، پروفیسر بیگ احساس، پروفیسر علی احمد فاطمی، پروفیسر شافع قدوائی، پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین اور ملک کے بیشتر اہم ناقدین شامل ہیں۔ ادب و ثقافت کو یونیورسٹی ارباب کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے اُردو دانشور حضرات اور قارئین کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ جریدے کے تمام شمارے مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پڑھے اور ڈاﺅن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.