: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
منچیریال، 30 اکتوبر (ذرائع) قاضی پیٹ منڈل کے دور دراز کے دیواپور گاؤں سے تعلق رکھنے والی لڑکی گدم میگھنا نے عثمانیہ یونیورسٹی کے ایل ایل بی کورس میں اپنی شاندار کارکردگی کے لیے دو گولڈ میڈل جیتے، جس سے ضلع کی پہچان اور ان کے والدین کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ میگھنا منگل کو حیدرآباد کے کیمپس میں
منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں تمغے حاصل کریں گی۔
میگھنا نے کورس میں پہلے نمبر پر آنے اور امتیازی کامیابی کے ساتھ پاس ہونے پر جسٹس تاڈاکملا نرسنگا راؤ میموریل گولڈ میڈل اور رودرا راجو چندر مہالکشمی اور سری دووری نرسا راجو کو یادگار گولڈ میڈل حاصل کیا۔ وہ 22-2021 کے تعلیمی سال میں یونیورسٹی سے پاس آؤٹ ہوگئیں۔