the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 11 جون (یو این آئی) مرکزی وزارت تعلیم کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے جمعہ کے روز یہاں ایک ایسے مینیجمنٹ پورٹل کا آغاز کیا ہے جو کورونا وباکے سبب اسکولی تعلیمی سسٹم سے باہر ہوچکے بچوں کو واپس جوڑاجاسکے مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے اس موقع پر کہا ’’یہ اقدام حکومت ہند کی جامع تعلیم پالیسی کے تحت ہے۔ اس کے علاوہ ، ہم نے رائٹ ٹو ایجوکیشن اور نئی نیشنل ایجوکیشن پالیسی میں بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ جو بچے اسکولی تعلیمی سسٹم سے باہر ہو چکے



ہیں ان کو مرکزی دھارے کے اسکولوں سے جوڑا جائے۔ مینجمنٹ پورٹل کے ذریعے ہم ایسے بچوں کا ڈیٹا بہتر طریقے سے اکٹھا کرسکیں گے اور بچوں کو اسکول کی تعلیم سے منسلک کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
اس کے علاوہ ہم پہلی مرتبہ 2021-22سے 16 سے 18 سال تک کے معاشی طور پر کمزور طبقے کے بچوں کے لئے مالی اعانت کا بھی انتظام کیا ہے تاکہ وہ بچے جو اس عمر میں اسکولی تعلیمی نظام سے ہٹ چکے ہیں، اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع حاصل کرنے کے لئے ’اوپن لرننگ‘ یا ’ڈسٹینس ایجوکیش‘ کے ذریعہ بھی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.