the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) کرشنا شرما دامنی ہندی کی ٹیچر، رائٹر اور شاعرہ ہیں مگر اس کے ساتھ ہی اردو سے ان کا والہانہ تعلق ہے اور انھوں نے قومی اردو کونسل کے سینٹر سے اردو ڈپلوما کرکے اردو سیکھی اور اب اس زبان میں انھوں نے اتنی مہارت حاصل کرلی ہے کہ وہ اس میں بہترین شاعری بھی کرتی ہیں۔یہ بات قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے دامنی کے شعری مجموعے ’شدت عشق‘ کا اجرا کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ دامنی صاحبہ کی شاعری میں حسن و عشق اور زندگی کے تمام رنگ پائے جاتے ہیں۔ اردو اور ہندی شاعری میں تخاطب کا جو فرق ہے اس کو انھوں نے بہت اچھے انداز میں برتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی شاعری میں انھوں نے اردو کے ساتھ ہندی شاعری کی علامات و استعارات کا بھی بھرپور استعمال کیا ہے اور اس طرح ہندی



اور اردو کو قریب لانے کی بہت عمدہ کوشش کی ہے۔
اتراکھنڈ اردو اکادمی کے سابق صدر افضل منگلوری نے کہا کہ کرشنا شرما دامنی اپنی شاعری اور شخصیت کے ذریعے سماجی اتحاد کا پیغام دیتی ہیں جو ان کا امتیاز ہے۔ اردو ہندی ایکتا ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے اردو اور ہندی کو ساتھ لاکر مشترکہ تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کی ان کی کاوش بھی قابل قدر ہے۔پروفیسر شہپر رسول نے شاعرہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تخلیق غیر معمولی ریاضت، تخلیقی جدوجہد اور عمدہ فن کاری کا نمونہ ہے۔ اردو ہندی ایکتا ٹرسٹ کی حصولیابیوں پر بھی مبارکاد پیش کی کہ اس سے دونوں زبان والوں میں بھی اتحاد و اشتراک پیدا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ان کی شاعری زبانِ اردو سے ان کے عشق کی شدت کی نمائندہ ہے اور اس میں سادگی کے ساتھ حسن بھی پایاجاتا ہے۔ یہ ان کی شاعری کا نمایاں وصف ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.