جموں، 12 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم روزگار میلے کے تحت آج ناردرن ریلوے، جموں ڈویژن کے زیر اہتمام کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں 237 امیدواروں کو تقرر نامے پیش کیے گئے یہ تقررنامے مرکزی وزیر مملکت جتن پر ساد نے لوک سبھا کے رکن جگل کشور کی موجودگی میں
فراہم کیے اسی پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے 16 ویں روز گار میلے کے تحت ملک بھر کے 51,000 نوجوانوں کو ویڈیو کا نفرنسنگ کے ذریعے تقرر نامے فراہم کیے۔
یہ جموں ڈویژن کا پہلا روزگار میلہ ہے جو ڈویژنل ریلوے مینیجر و و یک کمار کی قیادت میں جموں ڈویژن کے قیام کے بعد منعقد ہوا۔