the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 28 مارچ ( یو این آئی ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت کے زیر اہتمام اردو صحافت کے دو صد سالہ جشن کے سلسلے میں منعقدہ لوگو ڈیزائن مقابلہ میں منتخب لوگو کا پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کے ہاتھوں اتوار کی شام آن لائن اجراءعمل میں آیا اس موقع پر مختصر فلم اور جشن کے لیے مختلف ماہرین کے پیامات کا بھی اجراءکیا گیا پروفیسر عین الحسن نے جشن کے اہتمام پر شعبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اردو صحافت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اردو صحافت سے متعلقہ مواد کو مختصر فلموں کی شکل میں ترتیب دینے پر شعبہ کی ستائش کی۔
دو صد سالہ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، شعبہ ترسیل عامہ و صحافت نے ’اردو صحافت کے 200 سال‘ کے موضوع پر لوگو ڈیزائن مقابلے کا اعلان کیا تھا۔ الہ آباد کی محترمہ نازش اللہ، ایم اے، فارسی (علی گڑھ) ، مقیم کولکتہ کو بہترین لوگو ڈیزائن مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا اور انہیں دس ہزار روپے کا انعام حاصل ہوا۔ پروفیسر عین الحسن نے ان کے تیار کردہ لوگو کا اجراءانجام دیا۔ اس مقابلے میں ہندوستان کے



مختلف حصوں سے جملہ 48 ڈیزائن موصول ہوئے تھے۔
پروفیسر افتخار احمد، سابق ڈائرکٹر، اے جے کے، ایم آئی آر سی، جامعہ ملیہ اسلامیہ و ایف ٹی آئی آئی، پونے اور ڈائرکٹر،ایس ایم سی جے، پٹنہ،بہار ؛ جناب سہیل ہاشمی، فلم ساز، مورخ، مصنف، نئی دہلی؛ جناب سید تنویر طاہر، اسسٹنٹ پروفیسر، گرافک اینڈ اینیمیشن، ایف ٹی آئی آئی، پونے اور ڈاکٹر اتل سنہا، اسسٹنٹ پروفیسر، گرافک اینڈ اینیمیشن، اے جے کے ایم سی آر سی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی پر مشتمل چار اراکین کے پینل نے وصول شدہ لوگو ڈیزائنس کی جانچ کی۔
تقریب اجرا میں پروفیسر شیخ اشتیاق احمد،رجسٹرار مانو بھی موجود تھے۔ پروفیسر احتشام احمد خان، ڈین، اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت نے آن لائن تقریب میں لوگو تیاری مقابلے اور دو صد سالہ جشن کی دیگر تقریبات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں اور کہا کہ پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو اردو میڈیا کے شاندار ماضی اور مستقبل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔شعبہ اس جشن میں اردو صحافت کے تمام شہدائیوں اور سرپرستوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا چاہتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.