: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) شعبہ تعلیمات، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے حال ہی میں بینکویٹ کی ریاستی مقامی حکومت کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ مفاہمت نامے پر تبادلہ خیال کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی سمجھوتے کا مقصد ٹیچر ایجو کیشن پروگرام کے استحکام پر خصوصی توجہ کے ساتھ فریقین کے درمیان تعلیمی لین دین، پیشہ ورانہ ترقی اور بین تہذیبی و ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے
پروفیسر صائمہ سعید افسر اعلی، تعلقات عامہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق مفاہمت نامے میں جامعہ اور بینکوینٹ کے اداروں کے درمیان تدریسی و غیر تدریسی عملے اور طلبا کے باہمی لین دین سے متعلق منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔ اس میں پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے بینکویٹ کی صوبائی مقامی حکومت کے اساتذہ اور اسٹاف کے لیے باہمی ورچوئل اور آن سائٹ تربیت کی بھی تجویز تھی۔