حیدرآباد کے علاقہ گن فاونڈری میں واقع مدرسۂ عالیہ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سال 2025 کا سالانہ میرٹ ایوارڈس تقسیم پروگرام گورنمنٹ جونیئر کالج عالیہ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔اس تقریب میں گنپتی ریڈی، منیجنگ ڈائریکٹر تلنگانہ ایجوکیشن ویلفیئر انفراسٹرکچر کارپوریشن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور طلبہ میں
میرٹ ایوارڈس تقسیم کئے۔ انہوں نے طلبہ کی تعلیمی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب میں سنگیتا مادھوری پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج عالیہ اور تمباڈی اندالو، ہیڈمسٹریس گورنمنٹ ہائی اسکول عالیہ بھی موجود رہیں۔اس موقع پر اساتذہ، طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ عمل میں آیا۔