the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 15 مارچ (یواین آئی) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال’نشنک‘ نے کہا کہ حکومت بی ایڈ کالجوں کے معیار کی تکمیل کے حوالہ سے پرعزم ہے اور معیار پر پورا اترنے والے کسی بی ایڈ کالج کو بند نہیں کیا گیا ہے پیر کو ایوان زیریں لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ’نشنک‘ نے کہا کہ کوئی بھی بی ایڈ کالج بند نہیں کیا گیا ہے۔ تعلیم کے معیار پر پورا نہ اترنے والے کالجوں کے خلاف صرف کارروائی کی گئی ہے۔ کچھ بی ایڈ کالج کی سطح کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی



ہیں اور معیار پر پورا نہ اترنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
اساتذہ کی تربیت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل اسکول ایجوکیشن اینڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹیچرز (نشٹھا) اسکیم شروع کی گئی ہے جس کے تحت ملک کے تمام پرائمری اسکول کے اساتذہ اور اسکول کے سربراہوں کو تربیت کیلئے آن لائن پروگرام شروع کیا گیا ۔ ’نشٹھا‘ دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔ کورونا وبا کے دوران 27 لاکھ سے زیادہ اساتذہ کو تربیت دی گئی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.