ذرائع:
حیدرآباد کے نظام کالج میں اقلیتی طلبہ کے لئے نیٹ اور ایپ سیٹ کی کوچنگ کا آغاز ہوگیا.پروفیسر ایس۔اے۔ شکور ڈائر کٹر سی۔ ای۔ ڈی۔ایم۔ نے NEET اور EAPCET کی مفت کو چنگ کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ محکمہ اقلیتی بہبود کے زیر سر پرستی اقلیتی طلباء کو مسابقتی امتحانات میں مساویانہ حقوق کے حصول میں سنجیدہ ہے اور مختلف اسکیموں کے ذریعہ تعلیمی پسماندگی پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے چنانچہ NEET اور EAPCET کی مفت کو چنگ اسی کا حصہ ہے۔ پروفیسر
ایس۔اے۔ شکور نے کہا کہ اس کو چنگ کیلئے ماہر اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے اور تعلیمی مواد کی آن لائن فراہمی بھی عنقریب کی جائیگی۔ انہوں نے طلباء سے خواہش کی کہ وہ اس موقع کا بہترین فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی شخصی دلچسپی اور سخت محنت کے ذریعہ اپنے داخلہ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو چنگ کلاس میں اپنی حاضری کو روزآنہ کی اساس پر پر یقینی بنائیں اور روز مرہ کی مصروفیات سے اجتناب کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وقت اس مسابقتی امتحان کی تیاری میں لگائیں۔ پروجکٹ آفیسر ڈاکٹر سید اسرار احمد نے کہا وہی طالب علم کامیابی حاصل کرتا ہے-