: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شعبۂ عربی دہلی یونیورسٹی میں ڈاکٹر ف عبد الرحیم کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی نشست
نئی دہلی ، 20اکتوبر(یواین آئی) ڈاکٹر ف عبد الرحیم کا شماراُن چنندہ ہندوستانی عربی اسکالرز میں ہوتا ہے جو عربی زبان کی ترویج وتسہیل کے میدان میں نمایاں حیثیت کے حامل ہیں ، غیر عرب طلبا کے لیے عربی زبان کے مبسوط قواعدکو آسان وپیرکٹیکل پیرایے میں پیش کرنے کے حوالے سے ان کی جد وجہد کو عالمی سطح پر غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی ، چنانچہ ان کی مشہور ِ زمانہ اور
شاہکار تصنیف’دروس اللغۃ العربیۃ لغیر الناطقین بہا‘ اور ’ مدینہ عربک ریڈر‘ غیر عرب طلبا کو عربی سکھانے کے حوالے سے ایک بے نظیر کتاب ثابت ہوئی ہے، اس طرح ڈاکٹر ف عبد الرحیم عربی زبان کے نمایاں وممتاز خادم کی حیثیت سے ہمیشہ یاد کیے جائیں گے ، ان کی وفات عربی زبان سے شغف رکھنے والوں کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے، ان خیالات کا اظہار شعبۂ عربی دہلی یونیورسٹی میں ڈاکٹر ف عبد الرحیم کے سانحہ وفات پر منعقد تعزیتی نشست میں شعبہ کے صدر پروفیسر سید حسنین اختر نے کیا۔