the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
ذرائع:

تلنگانہ میں ڈگری داخلوں کے لیے DOST نوٹیفکیشن جاری۔

 تلنگانہ میں تعلیمی سال 2026-27 کے لیے تمام ڈگری کالجوں میں نشستوں کے پُر کرنے کے لیے ڈگری آن لائن سروسز تلنگانہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔  جسے اعلیٰ تعلیمی کونسل کے چیئرمین بالاکرشنا ریڈی نے جاری کیا۔ حکام کے مطابق داخلہ کا عمل تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا اور رجسٹریشن کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا۔انٹرمیڈیٹ پاس طلبہ ڈگری فرسٹ ائیر میں داخلے کے لیے DOST کے ذریعے درخواست دیں گے اور تمام عمل جون کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ یکم جولائی سے کلاسز کا آغاز ہوگا پہلے مرحلے میں رجسٹریشن 15 اپریل سے 7 مئی تک جاری رہے گا فیس 200 روپے مقرر کی گئی ہے ویب آپشنز 30



اپریل سے 8 مئی تک دیے جا سکیں گے سرٹیفکیٹ ویریفکیشن 7 اور 8 مئی کو ہوگا سیٹ الاٹمنٹ 14 مئی کو جاری کیا جائے گا جبکہ آن لائن سیلف رپورٹنگ 15 سے 23 مئی تک ہوگی دوسرے مرحلے میں رجسٹریشن 15 سے 25 مئی تک ہوگا فیس 400 روپے ہوگی ویب آپشنز 15 سے 26 مئی تک ہوں گے۔ سرٹیفکیٹ ویریفکیشن 26 مئی کو ہوگا سیٹ الاٹمنٹ 30 مئی کو جاری کیا جائے گا جبکہ آن لائن سیلف رپورٹنگ 31 مئی سے 5 جون تک ہوگی تیسرے مرحلے میں رجسٹریشن 31 مئی سے 15 جون تک جاری رہے گا فیس 400 روپے ہوگی ویب آپشنز 31 مئی سے 16 جون تک دیے جا سکیں گے۔ سرٹیفکیٹ ویریفکیشن 16 جون کو ہوگا سیٹ الاٹمنٹ 20 جون کو جاری کیا جائے گا جبکہ آن لائن سیلف رپورٹنگ 20 سے 25 جون تک ہوگی حکام نے طلبہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ مکمل معلومات اور تازہ اپڈیٹس کے لیے DOST کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.