: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 29 اکتوبر (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب کے حصہ کے طور پر آن لائن مباحثہ مقابلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ابتدائی راﺅنڈ بموضوع”سوشیل میڈیا آن لائن سیکھنے کا مثبت ذریعہ“ کا تین زبانوں
اردو، ہندی اور انگریزی میں کل انعقاد عمل میں آیا۔
پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، کوآرڈینیٹر کے بموجب مباحثہ کا حتمی راﺅنڈ دو زبانوں اردو اور ہندی میں 9 نومبر کو منعقد ہوگا جس کا عنوان ”ٹکنالوجی کا معاشرے کے ثقافتی اقدار پر نقصاندہ اثر “ ہے۔